چهارشنبه 30/آوریل/2025

سر درد کا ایک انوکھا سبب!

ہفتہ 9-جون-2018

جرمنی کی ایک فزیو تھراپسٹ ایزلا ابیلا کنوکلائن نے انکشاف کیا ہے کہ منہ کے جبڑوں کے پٹھوں میں سختی اور اکڑاؤ نھی سر درد کا موجب بن سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کیفیت دانتوں پر اثرانداز ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں سر میں تکلیف ہوتی ہے جبکہ ڈاکٹر اس عمل انحلال کو منہ کے تحفظ  اور دانتوں کے بچاؤ کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔

دانتوں میں تکلیف نفسیاتی مسائل اور ڈیپریشن کا سبب بھی بن سکتا ہے تاہم اسے منہ کے آرام کے لیے پرسکون تکنیکس کےذریعے دور کیا جاسکتا ہے ان کا کہنا ہے کہ آپ ہاتھوں کی انگلیوں کو دائرے کی شکل میں دونوں گالوں کا مساج یا ماتھے کے دونوں کونوں پر دائرے کی شکل میں مساج کرکے اس درد سے آرام حاصل کرسکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی