جمعه 15/نوامبر/2024

سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں غزہ سے یکجہتی کے لیے مظاہرے

ہفتہ 9-جون-2018

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں بھی اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی پٹی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948ء کے جنوبی اور شمالی فلسطینی شہروں میں کئی مقامات پر ہزاروں فلسطینیوں نے دفاع القدس اور غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے کئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر ام الفحم میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں غزہ کی پٹی کے عوام کے ساتھ حمایت کے مطالبات پر مبنی بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر فلسطینیوں میں غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کی حمایت میں نعرے بازی کی  اور مقررین نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کے حربوں کی شدید مذمت کی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 130 فلسطینی شہید اور 14 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی