مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے۔ گذشتہ روز کئی مسلمان اور غیر مسلم ممالک میں بھی فلسطینیوں کے حقوق اور ’یوم القدس‘ ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ 8 جون کو انڈونیشیا کے کئی شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ سب سے بڑا جلوس دارالحکومت جکارتا میں نکالا گیا جس میں ہزاروں افراد نےشرکت کی۔
مظاہرین نے ایک ریلی کی شکل میں جکارتا میں امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ کیا۔ اس موقع پرمظاہرین نے فلسطین شہداء اور رہ نماؤں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام اور ان کی تحریک کو دبانے کےلیے طاقت کے حربوں کے استعمال کی شدید مذمت کی۔
مظاہرین نے غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں اور ان کے مطالبات کے حق میں بھی نعرے لگائے۔
اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے تصویری پوسٹر اور اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے۔ مقررین نے غزہ کی مشرقی سرحد پر نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے قتل عام کا سلسلہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھر یورپی ملک ڈنمارک میں بھی انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی کمیونٹی کے زیراہتمام یوم القدس ریلی نکالی گئی