پنج شنبه 01/می/2025

مراکش کی جانب سے بھیجا فیلڈ اسپتال اور طبی عملہ غزہ پہنچ گیا

ہفتہ 9-جون-2018

افریقی ملک مراکش کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں زخمیوں کے علاج کے لیے بھیجا فیلڈ اسپتال اورطبی عملہ غزہ پہنچ گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش کی طرف سے فیلڈ اسپتال کا سامان، ادویات اور خوراک سمیت دیگر سامان مصر کے راستے رفح گذرگاہ سے غزہ پہنچایا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ مراکش کی طرف سے 165 رکنی وفد جس میں طبی عملی، تکنیکی ماہرین اور امدادی کارکن شامل ہیں مصر کے راستے فیلڈ اسپتال کے ہمراہ غزہ پہنچے۔

مصر میں متعین مراکشی سفیر احمد التازی نے امدادی قافلے کے ہمراہ غزہ آئے۔ قبل ازیں رباط سے 17 مال بردار جہازوں کے ذریعے ادویات، خوراک اور فیلڈ اسپتال کا سامان قاہرہ منتقل کیا گیا تھا۔

غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مراکشی سفیر نے کہا کہ فیلڈ اسپتال اہالیان غزہ کے لیے مراکش کے فرمانروا کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کی حکومت غزہ کے عوام کودرپیش مسائل کے حل میں ان کی مدد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔ مراکشی سفیر کا کہنا تھا کہ غزہ میں قائم کیےجانے والے فیلڈ اسپتال کے تمام انتظامی امور مراکش کی جانب سے بھیجے گئےعملے کے پاس ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی