چهارشنبه 30/آوریل/2025

صدر السیسی کی ہاؤسنگ کے وزیر کوحکومت کی تشکیل کی دعوت

جمعہ 8-جون-2018

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیر  برائے ہاؤسنگ مصطفیٰ مدبولی کو قائم مقام وزیراعظم نامزد کیا ہے اور انھیں نئی حکومت تشکیل دینے کی دعوت دی ہے۔

مصر کی سرکاری ویب گاہ اہرام گیٹ نیوز کے مطابق نگران حکومت میں مستعفی کابینہ میں شامل وزراء اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔البتہ مستعفی وزیراعظم شریف اسماعیل علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

شریف اسماعیل نے منگل کے روز صدر عبدالفتاح السیسی کو اپنی کابینہ کا استعفیٰ پیش کردیا تھا ۔اس طرح انھوں نے صدر السیسی کی دوسری مدت کے لیے حلف برداری کے بعد ایک نئی کابینہ کی تشکیل کی راہ ہموار کردی تھی۔

نامزد وزیراعظم مصطفیٰ کمال مدبولی فروری 2014ء میں پہلی مرتبہ سابق وزیراعظم ابراہیم محلب کی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔ان کے بعد وزیراعظم شریف اسماعیل کی کابینہ میں انھیں وزارت مکانات کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور انھوں نے جامعہ قاہرہ سے 1997ء میں انجنیئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی تھی

مختصر لنک:

کاپی