جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے عہد تمیمی کی رہائی کا مطالبہ مسترد کردیا

جمعہ 8-جون-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے اسرائیلی فوجی کو تھپڑمارنے کی پاداش میں گرفتار کم عمر فلسطینی جہد کارہ عہد تمیمی کی رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسرائیل کی عبرانی ویب سائیٹ’والا‘ نے اپنی رپورٹ بتایا ہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ کی قیدیوں کی مشروط رہائی کی سفارش کرنے والی کونسل نے 17 سالہ عہد تمیمی کی قبل از وقت اور مشروط رہائی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ کے مطابق انسانی حقوق کے مندوبین نے عہد تمیمی کی رہائی کی درخواست دی تھی تاہم اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے کونسل سے کہا کہ عہد تمیمی کی طرف سے لاحق خطرات اب بھی موجود ہیں اس لیے اس کی رہائی کی درخواست مسترد کردی جائے۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ میں قائم اسرائیل کی عوفر فوجی عدال نے مارچ میں عہد تمیمی کو ایک اسرائیلی فوجی کوتھپڑ مارنے کے الزام میں آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی