چهارشنبه 30/آوریل/2025

بزدل اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے کیمپوں پرآتش گیر بم برسادیے

جمعہ 8-جون-2018

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں آج ’یوم القدس‘ کےموقع پر فلسطینیوں کے القدس ملین مارچ کو ناکام بنانے کے لئے پہلے سے جاری فلسطینی مظاہرین کے کیمپوں پرآتش گیر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کیمپ جل کر خاکستر ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے ڈرون طیاروں کی مدد سے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں قائم کیمپوں پر آتش گیر بم پھینکے جس کے نتیجے میں خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق صہیونی فوج کے ڈورن طیاروں سے آگ لگنے والا مواد پھینکا گیا جس کے نتیجے میں فلسطینی کیمپ جل گئے۔ اسرائیلی فوج کے اس مجرمانہ اقدام کا مقصد مشرقی غزہ میں آج ہونے والے القدس ملین مارچ کو روکنا اور فلسطینی مظاہرین کو خوف زدہ کرنا ہے۔

اسرائیلی طیاروں کی آتش گیر بمباری کے بعد شہری دفاع اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

ادھر حق واپسی تحریک کی نگران کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بزدل اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے کیمپوں پر آتش وآہن کی بارش برسادی جس کے نتیجے میں کئے خیمے اور مظاہرین کا استعمال کا سامان جل کرخاکستر اورمتعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں آج جمعہ کو ’عالمی یوم القدس‘ کی مناسبت سے غزہ میں القدس ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد لاکھوں فلسطینی غزہ کی مشرقی سرحد کی طرف مارچ کریں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے مظاہرین پر طاقت کے استعمال کا اندیشہ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی