امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تیز قدم چلنے والے افراد سست روی سے چلنے والوں کی نسبت زیادہ طویل عمر پاتے ہیں۔
امریکی سائنسدان پروفیسر عمانویل اسٹاماٹاکیس کی زیرگرانی کی گئی تحقیق حال ہی میں سڈنی یونیورسٹی اور جنرل ہیلتھ اسکول کے تعاون سے مکمل کی گئی۔
تحقیق سے قبل ماہرین نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 1994ء سے 2008ء تک 50 ہزار افراد کے معمولات کا مطالعہ کیا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ متوسط رفتار سے چلنے والے افراد میں وفات کا خطرہ پانچ جب کہ تیز رفتاری سے چلنے والے افراد میں یہ تناسب چار پوائنٹ ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ تیز چلنے والے افراد میں امراض قلب کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ اسٹاماٹاکیس کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے میں پانچ سے سات کلو میٹر پیدل چلنا تیز رفتاری میں شامل ہے مگر اس کا انحصار انسان کی جسمانی چستی پر بھی ہوتا ہے۔