چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید

منگل 5-جون-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کے حوالے سے بتایا ہےکہ مشرقی خان یونس میں ایک فلسطینی کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ سرحدی باڑ عبور کرکے اندر داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے شہید فلسطینی کی شناخت رمزی النجار کے نام سے کی ہے جس کا تعلق خان یونس سے ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جاری احتجاجی مظاہروں کےدوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے 125 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی