چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی تحریک کے زیراہتمام القدس میں سالانہ افطار پارٹی کا اہتمام

پیر 4-جون-2018

اندرون فلسطین میں قائم اسلامی تحریک کے جنوبی ونگ کے زیراہتمام گذشتہ روز بیت المقدس میں سالانہ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں عام شہریوں اور القدس کے سرکردہ مسلمان رہ نماؤں نے شرکت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں ہونے والی افطار پارٹی کے جنوبی ونگ کے سربراہ الشیخ حماد ابو دعابس، کنیسٹ میں عرب ارکان کنیسٹ، القدس کے علماء ومشائخ اور مسجد اقصیٰ کےامام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری سمیت درجنوں اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحریک اسلامی کے نائب امیر الشیخ صفوت فریج نے خطاب میں القدس اور مسجد اقصی کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اجتماعی حکمت عملی وضع کرنے کا مطالبہ کیا۔

جماعت کے سربراہ ابو دعابس نے اندرون فلسطین کے فلسطینی باشندوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا ربط اور تعلق قائم رکھیں۔

افطار پارٹی سے قبلہ اول کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ القدس کے دفاع کے لیے فلسطینیوں اور پورے عالم اسلام کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

کنیست میں عرب رکن مسعود غنائم نے کہا کہ القدس کا معاملہ صرف فلسطینیوں یا عرب ممالک کا نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا ہے اور ہمیں مل کر اس کے تاریخی تشخص کا دفاع کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی