چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے قریب آتش زدگی، اسرائیل کی ٹرین سروس معطل

پیر 4-جون-2018

فلسطینی شہریوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کی سرحد کی دوسری طرف پھینکے گئے آتشیں کاغذی جہازوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ دوسری جانب غزہ کے بالمقابل اسرائیلی کالونیوں میں آتش زدگی کی وجہ سے ٹرین سروس بھی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کے قریب کاغذی جہازوں سے لگنے والی آگ کے نیتجے میں ’نتیوٹ‘ کیبوٹس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سدیروت اور اطراف کے علاوں میں ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔

 

عبرانی نیوز ویب سائیٹ’واللا‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ریلوے حکام نے ریلوے سروس معطل ہونے کے بعد عسقلان اور اطراف سے یہودیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے دسیوں بسیں فرہم کی ہیں۔

 

خیال رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے میں شمالی غزہ کی پٹی سے متصل دو مقامات پر لگنے والی آگ نے 28 ہزار دونم کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کے حق واپسی مظاہروں کے دوران اب تک یہ سب سے بڑی آتش زدگی ہے جو فلسطینیوں کے آتش گیر مواد لے جانےوالے کاغذی جہازوں سے لگی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی