جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل غلط فہمی میں نہ رہے، شام سے فوج نہیں نکالیں گے:ایران

پیر 4-جون-2018

ایران کی مسلح افواج کے مشیر بریگیڈیئر مسعود جزائری نے اسرائیل کو باور کرایا ہے کہ وہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ ایران شام سے نکل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام میں اسرائیل کی سرحد پر اپنی فوجیں برقرار رکھیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایرانی عسکری عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ مل کر خطے کا نقشہ بدلنا چاہتا ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے دھمکی آمیز انداز میں کہا تھا کہ تل ابیب کو اپنے دفاع کے لیے شام کے اندر کہیں اور کسی بھی وقت کارروائی کا حق ہے۔

ایران کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اخبارات میں شام کے بعض علاقوں سے ایرانی فوج کے پیچھے ہٹنے یا انخلاء کی خبریں آ رہی ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور روس کےدرمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت شام اور اسرائیل کی سرحد پر موجود ایرانی ملیشیا کو وہاں سےنکالنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جزائری کا کہنا تھا کہ ایران اورشام کے درمیان مضبوط ، تزویراتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں اور کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی