فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج فلسطین میں 125 بار صحافتی حقوق اور آزادی اظہار رائے کی پامالیوں کا مرتکب ہوئی ہے
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سرکاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مہینے میں غزہ کی مشرقی سرحد پر مظاہروں کی کویرج کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد صحافی شہید اور 55 زخمی ہوئے۔
غزہ میں وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے فلسطین میں مجموعی طورپر مئی کے دوران صحافتی حقوق کی 125 بار خلاف ورزیاں کیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل کی نسبت مئی میں اسرائیلی فوج کی آزادی اظہار رائے کے خلاف سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سب سے زیادہ صحافتی حقوق کی پامالیاں غزہ کی پٹی میں کی گئیں جہاں متعدد فلسطینی صحافی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
اعدادو شمار کے مطابق 9 صحافی آتشیں گولیوں کے لگنے سےزخمی ہوئے۔ 8 دھماکہ خیز مواد اور بموں کے شیل لگنے اور 17 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔ زہریلی آنسوگیس کے نتیجے میں 22 صحافی دم گھٹنے سےبے ہوش ہوئے۔