چهارشنبه 30/آوریل/2025

نیتن یاھو یورپ کےدورے پر روانہ، ایران اہم موضوع ہوگا

پیر 4-جون-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کل اتوار کو براعظم یورپ کے طویل دورے پر روانہ ہوگئے۔ اپنے اس دورے میں وہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل، فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران یورپی ممالک کے سامنے ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خدشات، مشرق وسطیٰ میں ایران کی توسیع پسندی اور شام میں ایرانی سرگرمیوں پر بات کریں گے۔

نیتن یاھو کاکہنا تھا کہ وہ شام میں ایران کے بڑھتے فوجی اثرو نفوذ کی روک تھام کے لیے آزادانہ کام کرتے رہیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی