جمعه 15/نوامبر/2024

ذیابیطس کے مریضوں کوہفتے میں دو بارلازمی فٹبال کھیلنے کی تجویز

اتوار 3-جون-2018

یورپی ملک ڈنمارک میں سائنسدانوں نے ایک نئی طبی تحقیق میں ذیابیطس کےمریضوں کو ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے کی تجویز دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دوسرے درجے کے ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے کی پریکٹس کرنے سے بیماری کی کمزوری دور کرنے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اس ورزش سے دل کی صحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا اور خون کی شریانیں بھی سکڑنے سے بچیں گی۔

جنوبی ڈنمارک میں میڈیکل سائنس کالج کے محققین کی طرف سے جاری کردہ تحقیق اسکنڈنیوین سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کی تیاری کے دوران ماہرین نے ذیابیطس کے فٹ بال کھیلنے والے مریضوں کے 50 رکنی ایک گروپ کی صحت کا جائزہ لیا۔ اس گروپ میں 55 سال سے 77 سال کی عمرکے مردو خواتین شامل تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں دو بار کچھ دیر تک فٹ بال کھیلنے والے افراد میں موٹاپے کے اثرات بھی کم ہوئے ہیں اور ان کا وزن بھی کم ہوا۔ یہ تحقیق مسلسل 16 ہفتے جاری رہی اور ذیابیطس کے مریضوں کو ہفتے میں دو بار فٹ بال کھیلنے کے عمل سے گذارا گیا۔ فٹ بال کھیلنے کا دورانیہ 30 سے60 منٹ کےدرمیان تھا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد غذائی صحت کے نظام کو فالو کرتے ہوئے ورزش کے ذیابیطس کے مریضوں پر اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی