پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں مظاہرین سے اظہار یکجہتی، شمالی فلسطین میں مظاہرے

اتوار 3-جون-2018

فلسطین کے سنہ 1948ء کے اسرائیلی زیرتسلط علاقوں میں بھی فلسطینی شہری غزہ کی پٹی کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز شمالی فلسطین کے مرکزی شہرحیفا میں ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والےفلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

حیفا میں مظاہروں کی سرگرمی کا اعلان مقامی سماجی تنظیموں کی طرف سے کیا گیا تھا۔ انہوں نے ’حیفا سے غزہ تک، ایک خون ایک انجام‘ کے عنوان سے گذشتہ جمعہ کو مظاہروں کی کال دی گئی تھی۔

یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری جانب غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینی اپنے مسلمہ حق واپسی کے لیے 30 مارچ سے مسلسل احتجاجی مظاہرے کرچکے ہیں۔ تیس مارچ کےبعد اب تک اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 122 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زخمی ہوچکے ہیں۔

حیفا شہرمیں ہونے والے اس مظاہرے میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر غزہ کے عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے مطالبات درج تھے۔

مختصر لنک:

کاپی