جمعه 02/می/2025

کویت کا فلسطینیوں پرمظالم کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اٹھانے پرغور

اتوار 3-جون-2018

اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل مندوب منصورالعتیبی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی قرارداد سلامتی کونسل میں امریکا کی طرف سے ویٹو کیے جانے کے بعد وہ قراراداد کو جنرل اسمبلی میں لے جانے پر غور کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تقریب سے خطاب میں کویتی مندوب نے کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم کرنا عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کویت فلسطینیوں کے تحفظ کے مطالبے پرمبنی قرارداد کو ویٹو کئے جانے کے بعد اسے جنرل اسمبلی میں لے جانے پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر تشدد کے کھلم کھلا مظاہر اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے ٹھوس شواہد کے علی الرغم امریکا نے مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے کے بجائے یک طرفہ طورپر فلسطینیوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے اسرائیلی مظالم کا دفاع کیا ہے۔

منصور العتیبی نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں صہیونی ریاست کے ظالمانہ حربوں اور غیرقانونی ہتھکںڈوں کا دفاع کرنے کے ساتھ غزہ میں فلسطینی شہریوں کے حقوق کی پامالی اور غزہ کے محاصرے کو نظرانداز کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں کویت کی طرف سے فلسطینیوں کے تحفظ کے مطالبے پرمبنی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔ قرارداد کے حق میں 10 ممالک نے ووٹ دیے جبکہ گیارہ ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

مختصر لنک:

کاپی