پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینیوں کے آتش گیر پتنگوں سے غزہ کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی

اتوار 3-جون-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے آتش گیر پتنگوں کے ذریعے سرحد کی دوسری جانب اسرائیلی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وسیع رقبے پر تیزی کےساتھ آگ پھیل گئی اور فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق ہفتے کو مشرقی غزہ سے فلسطینی شہریوں نے آتش گیر کاغذی جہاز سرحد کی دوسری طرف پھینکے جس کے نتیجے میں وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ پر فوری قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے چار طیاروں نے بھی حصہ لیا تاہم رات گئے تک آگ پرقابو نہیں پیا جاسکا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے نتیو ھعسراہ کے قریب زرعی کھیتوں اور زرعی اجناس کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد فلسطینی نوجوان واپس ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی