چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کے خلاف فن لینڈ میں امن مارچ

اتوار 3-جون-2018

فن لینڈ اور بلطیق ممالک میں مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف کل ہفتے کو امن ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فن لینڈ کے دارالحکومت ھلنسکی میں ’شہداء نکبہ‘ شہداء غزہ اور اسرائیلی فوج کے تشدد سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں امن مارچ کا اہتمام کیا گیا۔

’ہم سب اسرائیلی تشدد کے خلاف متحد ہیں‘ کے عنوان سے نکالی جانے والی اس ریلی میں سیکڑوں مقامی شہریوں، عرب اور فلسطینی تارکین وطن اور مسلمانوں نے شرکت کی۔

فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی کا اہتمام فن لینڈ کی بائیں بازو کی یوتھ تنظیموں، اسرائیل مخالف آرگنائزیشن،اسٹوڈنٹ گروپ جسٹس فار فلسطین، فن لینڈ کی امن کمیٹی، یوتھ سوشو ڈیموکریٹک گروپ، عرب ۔ فنلینڈ آرگنائزیشن، مسلم یوتھ آرگنائزیشن، fem.R آرگنائزیشن اور Resala تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی حمایت اور ان پر ڈھائے جانے مظالم پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر مقررین نے فلسطینیوں پر تشدد بند کرنے اور ان کے آئینی حقوق انہیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے مظاہرےکرنےوالے فلسطینیوں کےخلاف تشدد کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 125 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی