فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کہ 30 سالہ محمد نعیم حمادہ 14مئی کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔
آج اتوار کو علی الصباح غزہ کی پٹی میں ایک اسپتال میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔
خیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ سے 125 فلسطینی شہید اور 13 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ زخمیوں میں 300 کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔