اسرائیل کی سول ایڈ منسٹریشن کے زیراہتمام سپریم پلاننگ کونسل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے لیے 1500 مکانات کی فوری تعمیر کی منظوری دی ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت نے طانی ، عومریم، کرمل، عالی زھاف، زفیم، طالمون، نافیہ ڈنیئیل،غوش عتصیون اور کریات اربع میں سیکڑوں نئے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
اسرائیلی حکومت کی طرف سے ھار اڈار، ھار براخھا، کفار دومیم، نوکدیم، کفار عتصیون، غوش عتصیون، بیت اریہ، میں 500 اور ’افنی حیفٹز‘ میں 129 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاہ بنویوت ، نیگوہوٹ میں 102 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ ’وللا‘ یہودی آباد کاری کے امور کے نگران بنحاس فالر شطائن نے کا کہنا ہے کہ 23 نئی چھوٹی یہودی کالونیاں قائم کی جائیں گی جب کہ گرین لئن کے اطراف میں قائم کی گئی یہودی کالونیوں میں 3000 مکانات کی تعمیراور 2200 گھروں کو آئینی حیثیت دی جائے گی۔