افریقی ملک مراکش کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے 10 ٹن خوراک بھیجی ہے۔ یہ امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے ٹرکوں پرلاد کر غزہ پہنچایا جائے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکش کی طرف سے امدادی سامان سے لدے 3 مال برادار ہوائی جہاز گذشتہ روز اردن کے مارکا فوجی ایئربیس پر اترے۔ یہ امدادی سامان مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم کی طرف سے فلسطینی محصورین غزہ کے لیے ماہ صیام کے موقع پر ایک تحفہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق امدادی سامان میں 10 ٹن اشیاء شامل ہیں جن میں زیادہ تر سامان کھانے پینے کا ہے جبکہ دیگر بنیادی ضرورت کی اشیاء بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مراکش غزہ کی پٹی میں فوری طبی امداد کے لیے ایک فیلڈ اسپتال بھی قائم کرے گا۔ فیلڈ اسپتال کے لیے سامان مصر کے راستے سے غزہ کی پٹی منتقل کرنے کے لیے قاہرہ سے بات چیت جاری ہے۔
ادھر اردن کی الھاشمیہ فلاحی ایجنسی نے مراکش کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کو ٹرکوں پر لاد کرغرب اردن اور وہاں سے غزہ منتقل کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے فلسطینی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔