شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران کا ائندہ ماہ جیلوں میں اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان

جمعرات 31-مئی-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں مظالم کے شکار فلسطینی قیدیوں نے آئندہ ماہ اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ 30 مئی کو اپنے ایک بیان میں عیسی قراقع نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی اسیران نے صہیونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کے بائیکاٹ کو ایک سو دن سے زاید وقت گذر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صہیونی زندانوں میں پابند سلاسل 500 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت مقدمہ چلائے بغیر رکھا گیا ہے۔

عیسیٰ قراقع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں نے آئندہ ماہ سے بہ تدریج اجتماعی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں پر مظالم کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں پر جیلوں میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ ان کے دفاع کے لیے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو فوری حرکت میں آناچاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی