جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں مصر کی ثالثی سے جنگ بندی، فتح کی حماس پر تنقید

جمعرات 31-مئی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کےدرمیان ایک روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد مصر کی مساعی سے جنگ بندی کے فیصلے پر تحریک فتح نے شدید تنقید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کے ترجمان عاطف ابو یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی میں حماس نے پہل کی اور حماس ہی کی کوششوں سے جنگ بندی کی گئی ہے۔

تحریک فتح کے ترجمان نے حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک طرف حماس غزہ میں قومی حکومت کو ذمہ داریاں سونپنے سے فرار اختیار کررہی ہے۔ وہ فلسطینی اتھارٹی پر اسرائیل سے ساز باز کا الزام عاید کرتی ہے مگر خود وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے بھی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے فضائی حملے شروع کیے تو اس کے جواب مین فلسطینی مزاحمت کاروں نے راکٹوں سے حملہ کیا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے بعد صہیونی ریاست مصر کی ثالثی کے تحت جنگ بندی پرمجبور ہوگئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی