چهارشنبه 30/آوریل/2025

عراق کے پارلیمانی انتخابات میں منظم اور خوفناک دھاندلی ہوئی: یو این

جمعرات 31-مئی-2018

اقوام متحدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 مئی کو عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مسلح گروپوں نے کھل کر مداخلت کی۔ ووٹروں کو ڈرایا دھمکایا گیا اور منظم انداز میں دھاندلی کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عراق کے لیے مندوب یان کوبیچ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عراق کے پارلیمانی انتخابات میں خوفناک اور منظم دھاندلی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کے ثبوت ریکارڈ پر موجود ہیں۔ ایک مسلح گروپ کی طرف سے ووٹروں کو ہراساں کیا گیا اور کئی امیدواروں نے دھاندلی کرائی۔

مسٹر کوبیچ کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمانی انتخابات میں ٹرن آؤٹ 44 فی صد رہا جو اس امر کا ثبوت ہے کہ شہریوں نے انتخابات میں زیادہ گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اس سے عراق میں جمہوریت کو اس کے روح کے مطابق نافذ کرنے میں ناکامی کی طرف بھی اشارہ ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کے مکمل ہونے کے فوری بعد وزیراعظم حیدر العبادی اور صدر فواد معصوم سمیت کئی دوسرے سیاسی رہ نماؤں نے  انتخابات کو شفاف قرار دیا۔ مگر اس کےبعد ملک کے کئی سیاسی حلقوں نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات شروع کردیں۔ کرکوک میں انتخابی عمل کے دوران ووٹوں کی ہاتھ سے گنتی کا مطالبہ سامنے آیا مگر اس پرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی