آسٹریا کے دارالحکومت ویانامیں قائم ایک بین الاقوامی میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ افطاری کے وقت مالٹے کے جوس کا استعمال بچوں میں موٹاپے کا موجب بن سکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مالٹے کا جوس نہار منہ پینے یا افطاری میں پینے سے بچوں میں موٹاپے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
یہ تحقیق جریدہ ٹائمز میں شائع کی گئی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے تحقیق کے دوران 13 سال کی عمر کے 652 بچوں کو شامل کیا گیا۔ ان میں ناشتے یا افطاری میں مالٹے کا جوس پینے والے 50 فی صد بچوں میں موٹاپا پایا گیا۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے افطاری کے وقت مالٹے کا جوس بہت سے طبی مسائل کا موجب بن سکتا ہے۔ اس میں شوگر اور حراروں کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو صحت کے لیے مضر ہے۔