قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے عالقے غزہ کی پٹی کی ساحلی سرحد پر سمندر کے اندر زیکیم یہودی کالونی سے متصل بفر زون قائم کردیا۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ بفرزوم کے قیام کا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں کی سمندر کے راستے اسرائیل میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانا ہے۔
عبرانی اخبار’معاریف‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ کی سرحد پر ی بفر زون پر جدید ترین آلات بھی نصب کیے گئے ہیں جو اپنی نوعیت کا دنیا کا جدید ترین بحری بفر زون ہے تاہم اس کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ سنہ2014ء کی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے سمندر کے راستے اسرائیلی تنصیبات تک پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ سمندری حدود میں اس بفر زون کے قیام کا مقصد زیکیم کے اطراف میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی مداخلت کی روک تھام کرنا ہے۔