اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں دومقامی رضاکاروں کو مسلمان شہریوں کو سحری کے وقت بیدار کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دو ’مسحراتیوں‘ [شہریوں کو روزہ بند ہونے سے قبل سحری کھانے کے لیے جگانے والے] کو حراست میں لے لیا۔
القدس کے ایک سماجی کارکن ناصر قوس نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حارہ السعدیہ کے مقام سے محمد حجیج اور سعید العجلونی کو حراست میں لے لیا۔ دونوں شہریوں کو سحری کے وقت ڈھول بجا کر بیدار کررہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے مسحراتی کو دانستہ طور پر دو روز قبل بھی نشانہ بنایا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی پولیس نے دو روز قبل محمود بدر، احمد حواش اور محومد قلیبو نامی مسحراتیوں کو دن دھاڑے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ شور شرابہ کرکے یہودی آباد کاروں کو تنگ کررہے ہیں۔