چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس : اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون راہ گیر کو گولی مار دی

منگل 29-مئی-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں اسرائیلی پولیس شعفاط پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فلسطینی خاتون راہ گیر کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری زخمی فلسطینی خاتون کے ارد گرد جمع ہوگئی اور شعفاط قصبے کی مرکزی شاہراہ بند کردی۔

مرکز کے نامہ نگار کے مطابق زخمی فلسطینی خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اسے زخمی حالت میں شعاری زدیق اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی خاتون کو روکنے کے اشارے پر اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے آگے چلنا جاری رکھا۔ خاتون کی ٹانگ میں گولی ماری گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی