چهارشنبه 30/آوریل/2025

مراکش کا غزہ کی پٹی میں فیلڈ اسپتال قائم کرنے کا اعلان

منگل 29-مئی-2018

افریقی ملک مراکش کے وزیراعظم سعد الدین عثمانی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں زخمی مظاہرین کے علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مراکشی  وزیراعظم سعدالدین عثمانی نے ٹیلیفون پر اسماعیل ھنیہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے غزہ میں زخمیوں کے فوری علاج کے لیے فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی تاکید کی ہے۔ ان کی ہدایت کے مطابق غزہ میں فیلد اسپتال کے قیام کے انتظامات کے لیے مصری حکومت سے تعاون کے لیے بات چیت کی گئی ہے۔

قبل ازیں مراکش کے وزیر خارجہ نے بھی اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی تھی اور یقین دلایا تھا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین اور فلسطینی قوم کی ہرسطح پر حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

مختصر لنک:

کاپی