چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی خاندان کی افطاری کے وقت نیم برہنہ تلاشی

منگل 29-مئی-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین یعبد کے مقام پر افطاری کے وقت ایک فلسطینی قیدی کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود اس کے اہل خانہ کی نیم برہنہ تلاشی لی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق اسرائیلی فوج نے معذور فلسطینی اسیر عدنان حمارشہ کےگھر پرچھاپہ مار کراس کے اہل خانہ کو توہین آمیز سلوک کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گھر میں گھس کر تمام اشیاء کو تتر بتر کردیا اور گھرمیں موجود روزہ داروں کو زدو کوب کیا اور ان کی نیم برہنہ تلاشی لی گئی۔

صہیونی فوج کے اس مجرمانہ اور توہین آمیز سلوک پر علاقے میں سخت غم وغصہ پایاجا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی