چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایک اور فلسطینی شہید، تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد126 ہو گئی

منگل 29-مئی-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں  زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 126 ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموارکو اسپتال میں زیرعلاج 28 سالہ ناصر عارف عبدالرؤف العرینی دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 129 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں 63 فلسطینی صرف 14 مئی کو شہید کیے گئے جب کہ آٹھ ہفتوں کے دوران قابض فوج نے13 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔

تیس مارچ کے بعد جاری اسرائیلی دہشت گردی میں 14 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں۔6  شہداء کے جسد خاکی تا حال صہیونی فوج کی تحویل میں ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی