پنج شنبه 01/می/2025

یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں انگور کا ایک باغ تباہ کر ڈالا

منگل 29-مئی-2018

قابض صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر رام اللہ فلسطینیوں کے انگوروں کے ایک باغ پر حملہ کرکے کم سے کم 100 انگور کےپودے تلف کرڈالے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ’کوخاف شاھر‘ یہودی کالونی سے آئے آباد کاروں نے باغ میں گھس کر آریوں کی مدد سے انگور کے پھل دار پودے اور ان کی بیلیں کاٹ ڈالیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ باغ سعید معدی نامی شہری کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کار آئے روز غرب اردن میں فلسطینیوں کے باغات اور فصلوں کو آگ لگاتے، پودوں کو کاٹتے یا ان پر سیورج کا پانی چھوڑ دیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی