مصر کی حکومت کی جانب سے اپنی سرزمین سے گذر کرفلسطین کے علاقے غزہ میں داخل ہونے کی اجازت ملنے کے بعد عالمی امدادی قافلہ آئند ہفتے روانہ ہو رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’میلوں مسافت سے مسکراہٹ‘ کے عنوان سے امدادی قافلے کے نگران عصام یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ مصری حکومت نے مدادی کارواں کو قاہرہ سے گذر کرغزہ جانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد وہ امدادی قافلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
’قدس پریس‘سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے کو غزہ لے جانے کے لیے مصری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس امدادی قافلے میں برطانیہ، بیلجیم، جرمنی، الجزائر، اردن، انڈونیشیا اور کویت کے امدادی ادارے اور کارکن شرکت کررہے ہیں۔
عصام یوسف نے بتایا کہ امدادی سامان میں خوراک، ادویات، کپڑے اور دیگر اشیاء ہوں گی جو براہ راست مصر سے ہوتے ہوئے غزہ پہنچے گا۔اب تک امدادی قافلے کے لیے خوراک کے سامان پر مشتمل 18 ہزار پیکٹ، ادویات اور اسپتالوں میں علاج کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں۔