جمعه 15/نوامبر/2024

پندرہ صحافی آزادی اظہارکی پاداش میں صہیونی زندانوں میں قید

اتوار 27-مئی-2018

فلسطین نیشنل پریس یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 15 فلسطینی صحافی بھی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں تین خواتین صحافی کارکنان بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین نیشنل پریس یونین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید سات ہزار فلسطینیوں میں پندرہ صحافی بھی آزادی اظہار رائے کی پاداش میں قید ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو قید وبند میں ڈالنا صہیونی ریاست کے فلسطینیوں پر مظالم کوبے نقاب کرنے سےروکنا اور ان پر پردہ ڈالنا ہے مگر صہیونی ریاست کے اس حربے کے باوجود فلسطینیوں پر مظالم کے چرچے چار دانگ عالم میں پہنچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی حکام نے غرب اردن کے چچار صحافیوں کو دو سال تک قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا۔ چاروں کو اگست دو ہزار سولہ کو الخلیل شہر سے نشریات پیش کرنے والے السنابل ریڈیو کے دفتر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والوں میں احمد الدروایش، حامد النمورہہ، نضال عمرو اور منتصر نصار شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی