شمالی کوریا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے صدر محمود عباس اور فلسطینی قوم کے نام ایک پیغام ارسال کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا مشرقی غزہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں پر طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطینیوں کا کھلم کھلا قتل عام ہے۔
پیانگ یانگ کا یہ پیغام برطانوی، فلسطینی اور شمالی کوریا کے اخبارات میں بھی شائع ہوا ہے۔ اس بیان میں اسرائیل پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری خونی مہم بند کرے اور پرامن مظاہرین کے آئینی مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا فلسطینیوں کے حق خود ارادیت سمیت تمام آئینی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔