چهارشنبه 19/مارس/2025

اسرائیلی فوج کے غزہ پر القسام کے کیمپوں پر فضائی حملے

اتوار 27-مئی-2018

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے  میں وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کونقصان پہنچا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح میں الحشاشیش کےمقام پرایک مزاحمتی مرکز پرکم سے کم پانچ میزائل داغے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کے بعد وہاں سے مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے توپ خانے اور مشین گنوں سے اسرائیلی ڈرون پر حملہ کیا جس کے بعد ڈرون نے اپنا راستہ تبدیل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی