فلسطینی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 12 مئی کو غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح کے کھلنے کے بعد اب تک چار ہزار دو 77 فلسطینیوں کو گذرگاہ عبور کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ بارہ مئی کو مصری حکومت نے رفح گذرہ ماہ صیام کے دوران مکمل طور پر دوطرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
فلسطینی محکمہ اطلاعات کے مطابق رفح گذرگاہ سے 708 مصری پاسپورٹ کے حامل شہریوں اور 1073 مصری رابطہ کارڈ رکھنے والے فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک اوسط اندازے کے مطابق رفح گذرگاہ سے یومیہ قریبا 388 فلسطینی گذرتے ہیں۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران مصری حکومت نے409 فلسطینیوں کو رفح گذرگاہ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا اور انہیں واپس غزہ بھیج دیا گیا تھا۔
بیرون ملک جانے والے فلسطینیوں میں 33 زخمی بھی شامل ہیں۔ جب کہ زخمی بھی شامل ہیں۔ جب کہ 30 زخمیوں کو اردن لے جایا گیا ہے۔