سویڈن میں کی گئی ایک تازہ طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار تعطیل کئ موقع پر زیادہ دیر تک گہری نیند سونا امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
سویڈن کے کارولنسکا انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام کی گئی تحقیق ایک مقامی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ پورا ہفتہ کام کاج کی وجہ سے پانچ گھنٹے سے زیادہ نیند نہیں کر پاتے، انہیں اپنی نیند ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر پوری کرنی چاہیے۔ انہیں کم سے کم 8 گھنٹے سونا چاہیے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیند کی قلت امراض قلب اور خون کی شریانوں کی بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے۔
تحقیق کے دوران 43 ہزار 880 افراد کی نیند کے اوقات کا مطالعہ اور اس کے نتیجے میں ان کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا گیا۔ تیرہ سال تک جاری رہنے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دفتری کام کی وجہ سے ہفتے میں روزانہ چھ گھنٹے سے زیادہ نیند نہیں کر پاتے ان میں امراض قلب کے خطرات زیادہ رہتےہیں۔ اس کے مقابلے میں جو افراد ہفتہ وار چھٹی کے موقع پرزیادہ دیر تک سوتے ہیں ان میں ایسے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔