چهارشنبه 30/آوریل/2025

مکونو طوفان یمن اور اومان کے بعد سعودی عرب سے ٹکرا گیا

ہفتہ 26-مئی-2018

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق ’مکونو‘ نامی سمندری طوفان یمن کے ساحلوں اور ریاست اومان میں تباہی پھیلانے کے بعد جنوب مشرقی سرحد کی طرف بڑھتے ہوئے سعودی عرب کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے۔

جمعہ کے روز مکونو طوفان سلطنت اومان سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک شخص کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اومان حکومت نے طوفان کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے تھے۔ اس کے باوجود تیز ہوائوں اور طوفانی بارش کے ساتھ سمندر سے اٹھنے والی لہروں نے کئی گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

جمعہ کے روز یمن کے جزیرہ سقطری میں سمندری طوفان کے باعث ہنگامی حالت نافذ رہی۔ آج وہاں پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان نے اچانک اومان سے اپنا رخ دائرے کے شکل میں تبدیل کرتے ہوئے سعودی عرب کی طرف بڑھنا شروع کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق طوفان آج ہفتے کو سعودی عرب کے ساحل علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔ طوفان کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی