جمعه 15/نوامبر/2024

انڈونیشیا میں فلسطینی مصنوعات ٹیکس فری قرار

جمعہ 25-مئی-2018

انڈونیشیا کی حکومت نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر فلسطینی مصنوعات کو ٹیکس فری قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انڈویشیا کے وزیر تجارت انجیرسٹو لوگیٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی حکومت نے فلسطینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس ختم کردیا ہے۔ اب فلسطینی مصنوعات انڈونیشیا میں ٹیکس کے بغیر داخل کی جاسکیں گی۔

لوگیٹا  نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشا میں متعین فلسطینی سفیر زھیر الشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ فلسطینی سفیر نے گذشتہ روز جکارتا میں وزارت تجارت کے ہیڈ کواٹران سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے انڈونیشیا کے وزیر تجارت سے اپیل کی کہ وہ اپنے ہاں فلسطینی مصنوعات کی ترویج کے لیے زیادہ سے زیاد اقدامات  کریں۔

دوسری جانب فلسطینی ایوان صنعت و تجارت کے چیئرین خلیل رزق نے انڈونیشیا کی حکومت کے فیصلے کو فلسطینیوں کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل قرار دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی