فرانسیسی وزیراعظم اڈورڈ فیلپ نے رواں ماہ میں طے شدہ اپنا دورہ اسرائیل منسوخ کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں داخلی مصروفیات کی بناء پر وزیراعظم فیلپ نے اپنا دورہ اسرائیل منسوخ کر دیا ہے۔
فرانسیسی وزیراعظم اڈورڈ فیلپ نے رواں ماہ کے آخر میں اسرائیل کے دورے پرانے کا اعلان کیا تھا۔ انہیں تل ابیب اور پیرس کے درمیان ایک مشترکہ ثقافتی پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ فرانسیسی وزیراعظم کے دورہ اسرائیل کی منسوخی کی ایک وجہ غزہ کی پٹی میں پیش آنے والے واقعات ہیں۔ داخلی نوعیت کی مصروفیات کی وجہ سے دورہ منسوخ کرنا محض ایک بہانہ ہے۔
خیال رہے کہ 14 مئی کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں ساٹھ فلسیطنی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے۔