چین کی بیجنگ اور عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی نی اپنی ایک مشترکہ طبی تحقیق میں بتایا ہے کہ روزانہ ایک انڈہ انسان کو کئی خطرناک بیماریوں سے نجات دلاتا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھانے والے افراد دماغی فالج، امراض قلب اور خون کی شریانوں کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو باقاعدگی سے روزانہ ایک انڈہ کھاتے ہیں۔ ایسے افراد جو ہفتے میں پانچ انڈے کھاتے ہیں ان میں امراض قلب کا خطرہ 12 فی صد کم ہوجاتا ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق کے لیے 30 سے 79 سال کے 4 لاکھ افراد کا تجزیہ کیا۔ ان میں سے 13.1 فی صد ہر روز ایک انڈہ کھاتے تھے جب کہ 9.1 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کبھار انڈہ کھاتے ہیں۔ نو سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 84 ہزار افراد امراض قلب اور خون کی وریدوں کی بیماریوں کا شکار ہوئے۔10ہزار وفات پاگئے اور جب کہ 5 ہزار عارضہ قلب کا شکار ہوئے۔
خیال رہے کہ انڈے میں پروٹین، کئی اقسام کی وٹامن، دھاتیں اور ایسڈز اور اشتہا کم کرنے والی چکنائی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ اگرچہ انڈے کے بہ کثرت استعمال سے جہاں بہت سی بیماریوں سے نجات ممکن ہے وہیں انڈہ خون میں کولسٹرول کی مقدار میں اضافے کا موجب بننے کی وجہ سے بدنام بھی ہے۔