شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین کو رکنیت دینے والی تنظیموں کے فنڈ روکنے پرامریکی غور

جمعہ 25-مئی-2018

امریکا نے ان عالمی اداروں کو پابندیوں کا نشانہ بنانا شروع کیا ہے جو فلسطینی اتھارٹی کو اپنی باضابطہ رکنیت دینے کی اجازت دے رہی ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکی حکومت اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں کی مالی معاونت کم کرنے پر غور کررہی ہے جنہوں نے حال ہی میں فلسطین کو رکنیت دی ہے۔ ان میں کیمیائی ہتھیاروں کی نگران تنظیم بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ امریکا اقوام متحدہ کی تجارت وترقی کانفرنس’یونکٹاڈ‘ اور اقوام متحدہ کی صنعتی ترقی تنطیم ’یونیڈو‘ کی مالی امداد بھی کم کرنے پر غور جاری ہے کیونکہ یہ دونوں تنظیمیں بھی فلسطینی اتھارٹی کو رکنیت دے چکی ہیں۔

خیال رہے کہ ہالینڈ میں قائم بین الاقوامی کیمیائی اسلحہ کی نگرانی کی تنظیم نے ایک بیان میں فلسطین کو 193 ارکان کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

امریکا فلسطینیوں کو مزید انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے اور عالمی اداروں کی رکنیت روکنے کے لیے بین الاقوامی تنظیموں کی فنڈنگ میں کمی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی