فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےگرفتاری کے وقت چار فلسطینی نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں الگ الگ واقعات میں چار فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں چار صہیونی جلادوں نے 16 سالہ بچے کو تشدد کرکے زخمی کردیا۔ اسے کئی میٹر تک گھیسٹ کر فوجی گاڑی تک لایا گیا جہاں اسے اٹھا کر جیپ میں پھینک دیا گیا۔
گرفتاری کے بعد اسے ایک فوجی کیمپ لے جایا گیا جہاں فوری طور پر اس پر دوبارہ تشدد شرروع کردیا گیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے نابلس کے نواحی علاقے اللبن میں 24 سالہ محمد النوبانی اسیر کو وحشیانہ تشدد نا نشانہ بنایا۔النوبانی ایک سڑک پر موجود تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا اور اس کےبعد کئی گھنٹے اس پر حراستی مرکز میں ہولناک تشدد جاری رہا۔
محکمہ امور اسیران کے مطابق قابض فوج نے 14 سالہ نصر صبیح کو بیت لحم کے الخضر اور الخلیل کے 28 سالہ فراس مرار گرفتاری کے وقت اور اس کے بعد ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا۔