چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی مدد ’آق‘ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل

جمعہ 25-مئی-2018

ترکی کی حکمراں جماعت ’انصاف و ترقی‘ [آق] نے اپنا انتخابی منشور جاری کردیا ہے۔ انتخابی منشور کے تحت فلسطینیوں کی عالمی سطح پرحمایت اور ان کی امداد کو اولین ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’آق‘ کی طف سے جاری کردہ  انتخابی منشور جماعت کے سربراہ اور صدر مملکت رجب طیب ایردوآن نے ایک جلسہ عام میں پڑھ کر سنایا۔ انتخابی منشور میں کہاگیا ہے کہ آق آئندہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد دوبارہ حکومت بنائے گی۔ نئی حکومت فلسطینیوں کی مدد اور عالمی اداروں اور سلامتی کونسل کی طرف سے ان کی حمایت، اسلامی تعاون تنظیم میں قضیہ فلسطین کو اولین مقام دلوانے، اصلاحات اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

ترک صدرنے کہا کہ عالمی سلامتی کونسل اور اسلام تعاون تنظیم [او آئی سی] کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ دونوں عالمی تنظٰیموں کا موجوڈہ ڈھانچہ مظلوم اقوام وک ان کے حقوق دلوانے میں ناکام رہا ہے۔ دنیا کی پانچویں طاقت نے دنیا کے تمام حل طلب معاملات کے فوری اور شفاف حل کے لیے عالمی اداروں میں تبدیلی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انتخابی منشورمیں کہا گیا ہے کہ آنے والی حکومت فلسطینیوں کی بھرپور مدد جاری رکھے گی۔ القدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے کسی قسم کے غیرقانونی فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی