فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا ایک پندرہ سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ عدی اکرم ابو خلیل فلسطینی 8 روزقبل غرب اردن کےوسطی شہر رام اللہ کے نواحی قصبے البیرہ میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف احتجاجی ریلی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا۔
اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک گولی عدی ابو خلیل کے پیٹ میں لگی اور اسےشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور حال ہی میں امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے بعد غرب اردن اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔