جمعه 15/نوامبر/2024

سفارت خانےکی القدس منتقلی، عرب لیگ اور گوئٹے مالا میں معاہدہ ختم

جمعرات 24-مئی-2018

جنوبی امریکی ملک گوئٹے مالا کی جانب سے اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عرب لیگ نے گوئٹے مالا سے 2013ء میں طے پایا مفاہمتی معادہ منسوخ کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے ایک بیان میں بتایا کہ لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط کے احکامات کے بعد گوئٹے مالا کے ساتھ طے پایا مفاہمتی معاہدہ ختم کردیا ہے۔ اس معاہدے میں طے پایا تھا کہ گوئٹے مالا یک طرفہ طورپر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا جس پر عرب لیگ کو اعتراض ہو۔ گوئٹے مالا نے اس معاہدے کا پاس نہیں کیا اس لیے عرب لیگ اسے ختم کرنے پر مجبور ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ گوئٹے مالا اور دوسرے ممالک کی طرف سے اپنے سفارت خانوں کی تل ابیب سے القدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں امن مساعی کی راہ میں ایک نئی رکاوٹ قرار دیتی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکا نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کیا جس کے بعد گوئٹے مالا اور بعض دوسرے ملکوں نے بھی امریکا کی پیروی کرتے ہوئے اپنے سفارت خانے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی