شنبه 03/می/2025

اسماعیل ھنیہ کا جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب کو فون

منگل 22-مئی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ احمد الطیب کو ٹیلیفون کیا اور ان کی جانب سے قضیہ فلسطین کی بے لوث حمایت اور غزہ کے محصور عوام کی مالی مدد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ کےدفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ھنیہ نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے جامعہ الازھر کے سربراہ کو ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ جامعہ کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے ادویات اور خوراک کے قافلے روانہ کرنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پرشیخ الازھر ڈاکٹر احمد الطیب نے فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ الازھر کا غزہ میں فلسطینی مظاہرین کے قتل عام اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ان کا  کہنا تھا کہ جامعہ الازھر دیگر امدادی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کے عوام کے لیے امدادی قافلے بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی