چهارشنبه 30/آوریل/2025

تشدد سے فلسطینی قیدی کی شہادت، اسرائیلی جیلوں میں سوگ

منگل 22-مئی-2018

اسرائیلی جلادوں کے ہولناک تشدد سے 53 سالہ فلسطینی عزیز عویسات کی شہادت پر اسرائیلی جیلوں میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمیم عیسیٰ قراقع نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیلی جیل میں ایک فلسطینی شہری کی تشدد سے شہادت کے بعد اسرائیل کی تمام جیلوں میں سخت کشیدگی اور غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران تین روزہ سوگ منا رہے ہیں اور ان کی طرف سے ایچل جیل میں عزیز عویسات پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

عیسیٰ قراقع نے فلسطینی شہری کی دوران حراست کو اسرائیلی فوج کا وحشیانہ جرم قرار دیا۔ انہوں نے عالمیی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ زیرحراست فلسطینی کی شہادت کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرائیں اور وحشیانہ تشدد کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے۔

خیال رہے کہ عزیز عویسات کو اسرائیلی جیل ایچل میں صہیونی جلادوں نے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں جیل ہی میں انہیں اسی تکلیف کے باعث عارضہ قلب ہوا۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں بھی انہیں کسی قسم کی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی